Kurulus Osman Seasons 3 | Latest Episode English Subtitles
Kurulus Osman Seasons 3 | Latest Episode Urdu Subtitles
Kurulus Osman Episode 68
Kurulus Osman Seasons 3 English Urdu Review
Urdu & English Subtitles Episode - 04
کرولوش عثمان سیزن 3 کے قسط نمبر چار کے آغاز
میں عثمان غازی کو اپنے سپاہیوں کے ساتھ روگاتوس کے تجارتی کاروان پر حملہ کرتے
ہوئے دکھایا گیا ہے اس تجارتی قافلے کے ساتھ بھی حفاظت کے طور پر کافی سپاہی مامور
ہوتے ہیں اور دونوں کے درمیان شدید جنگ دکھائی گئی ہے اور عثمان کو فیوڈرکے تعاقب
میں دکھایا گیا ہے اور پھر اس ڈرامہ میں اس تعاقب کے تین دن پیچھے کی
کہانی بتائی جاتی ہے جو کہ عثمان غازی کی اس تجارتی قافعلے پر حملے کی اصل وجہ
بنتی ہے۔
Rugatos, on the other hand, is angry with Feodor and his soldiers at the Bileicik Fortress for Gregor’s dodging them and going back into the Kayi tribe and killing one of his soldiers in front of him to make him feel angry and think. What could be the reason for Priest Gregor's return to the Kayi tribe? And he started thinking to find a reason behind it.
دوسری طرف روگاتوس بیلسک قلعہ میں فیوڈر اور اسکے سپاہیوں سے پاردری گریگور کی عثمان کےےقبیلے میں انکو چکمہ دے کر واپس جانے پر غصہ ہوتا ہے اور اسکے ایک سپای کو بھی اسکے سامنے قتل کرکے اسے اپنے غصے کا احساس دلاتا ہے اور اس سوچ میں پڑ جاتا ہے کہ آخر پاردی گریگور کے کائی قبیلے میں واپسی کی کیا وجہ بن سکتی ہے۔ اور وجہ ڈھونڈنے میں لگ جاتاہے۔
Osman Bey, on the other hand, is shown in a cave where he meets a key figure in the secret organization for the Ottoman Empire and tells that he has the most sacred Christian trust that falls into his hands. It is very important and sacred for Christians that a big war can be started any time to get it. This rod that you get from priest Gregor is very important for all Christians. He also warns Osman Bey that they could attack him at any time to get him. Osman Bey replied! You don’t worry about it, just keep infiltrating between them and keep me informed about their next steps.دوسری طرف عثمان ایک غار میں دکھایا گیا جہاں
وہ سلطنت عثمانیہ کے لئے خفیہ تنظیم کے ایک اہم اہلکار سے ملتا ہے اور پادری
گریگور کے پاس عسائیوں کی سب سے مقدس امانت جو کہ عثمان کے ہاتھ لگ جاتی ہے متعلق
بتا تا ہے کہ وہ مقدس امانت عسائیوں کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہے جسے حاصل کرنے کی
خاطر ایک بہت بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے وہ خفیہ تنظیم کا اہلکار مزید عثمان کو اس مقدس
امانت کے بارے میں بتاتا ہے کہ اس مقدس امانت پر حضرت عیسیٰؑ کا خون لگا ہے اور یہ
تمام عیسائیوں کے بہت اہمیت کے حامل ہے۔ مزید وہ شخص عثمان کو خبردار کرتا
ہے وہ لوگ اسے حاصل کرنے کے لیے آپ پر کسی بھی وقت حملہ کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب ہرمان کایا قلعہ میں مہائل
کوسس اپنی بہن کے ساتھ
نیکولاکے روگاتوس اور عثمان
کے خلاف کان بھرتا ہے اور اسے بتاتا ہے پاردی گریگور عثمان کے پاس ہی تھا
اور اسے مزید روگاتوس کے خلاف بھڑکاتا ہے۔
Bala lady, who is pregnant, goes into shock at the time of the injury and faints when the looters injure them all and return.
Encouraging Bala, Malhun Khatoon returns to the tribe where Usman Bey is already present and when he is reported, he becomes very upset and worries about Bala Khatoon as well as about his child.
اگلے سین میں عثمان اپنے بھائی اور بیویوں کے
ساتھ اپنی آئندہ کے لاحہ عمل کے بارے میں باتیں کرتاہے ۔ جبکہ ملہون خاتون اور
بالا خاتون عثمان سے سوگوت جانے کی اجازت مانگتے ہیں اور اسی دوران رستے میں
انکے قافلے پر کاتالان لٹیروں ( کرائے کے قاتل) کی جانب سے گھات لگا کر اچانک حملہ کر دیا جاتا ہےاور
انکے دوران لڑائی شروع ہو جاتی ہے اور اسی دوران بالا خاتون کو ایک لٹیرا
پیٹ پر ڈنڈے سے مار کر زخمی کر دیتا ہے ۔ بالا خاتون جو کہ حاملہ ہوتی ہے
زخمی ہونے کے دوران ہی صدمے میں چلی جاتی ہے اور بہوش ہو جاتا جب کے وہ لٹیرے ان
سب کو زخمی کرکے واپس چلے جاتے ہیں۔ ملہون خاتون بالا کو حوصلہ دیتے ہوئے واپس
قبیلے کا رخ کرتی ہے جہاں عثمان پہلے سے موجود ہوتا ہے اور اس بات کی اطلاع
ملتے ہیں وہ شدید پریشان ہو جاتا ہے اور اسے بھی بالا خاتون کے ساتھ ساتھ اپنے بچے
کی فکر لگ جاتی ہے۔
یہ سب دیکھ کر عثمان انتہائی غصے اور صدمے میں آتا ہے اور ایک لشکر کو تیا ر کرکے جسکی قیادت گوکتو گ کودے کر یہ کہہ کر بھیجتا ہے انکے کرائے کے قاتلوں (کاتالان) سے بدلہ لے کر واپس آنا اور انکی لاشیں اپنے ساتھ لے کر آنا۔
دوسری جانب ترگت اپنے قبلیے میں اپنے خاص سپاہی
کتان کے ساتھ اپنے قبیلے کے مستقبل کے بارے اپنی حکمت عملی بتاتا ہے اور
اپنے قبیلے پر کیے جانے حملے میں ملوث افراد سے بدلہ لینے کی تدبیر کرتا ہے
بالا خاتون کی طبیعت ٹھیک ہو جاتی ہے اور
اسکےوالد شیخ ادابالی اپنے بیٹی کی حالت معلوم کرنے کے لیے انکے قبیلے جاتا ہے اور
اسے نصیحت بیان کرتا ہے۔
اسی دوران روگاتوس اپنے دوستوں اور گورنروں کو ایک دعوت پر بلاتا ہے جسکا مقصد عثمان کے قبیلے اور ترکوں تجارتی نقصان پہنچانا ہوتا ہے اور اپنے تمام دوستوں کو اس بات پر قائل کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے کہ عثمان کو اگر نقصان پہنچانا ہے تو سب مل کر اسکے خلاف تجارت کا بائیکاٹ کر یں گے اور اسے کاروباری طور پر جتنا نقصان دے سکتے ہیں وہ پہنچا کر رہے گے اور اس آغاز وہ عثمان سے کیے گئے تمام تجارت کے معاہدوں ملتوی کر کے ان سے پھر جاتے ہیں اور مقصد صرف ایک ہوتا ہے عثمان اور اسکے قبیلے کو تجارت کے میدان میں ذیادہ سے ذیادہ نقصان پہنچانا۔
Mihail Kossess, on the other hand, summons a spy from the Kayi tribe and forces him to assassinate Priest Gregor.دوسری جانب میہائل کوسس کائی قبیلے میں اپنے جاسوس کو بلا کر اسے پادری گریگور کو قتل کرنے پر مجبور
کرتا ہے ۔
میہائل کوسس کی بہن ماری کائی قبیلے کا
چکر لگاتی ہے اور اسی دوران تورگت ایلپ کی بھی وہاں آمد ہوتی ہے دونوں
کے درمیان بات چیت ہوتی ہے اور پھر تورگت ایلپ کو عثمان سے ملاقات ہوتی ہے اور
اپنے قبیلے کی طرف سے ہر قسم کی مدد کی بھر پور حمایت کرتا ہے
ترگت ایلپ کو دوسری جانب ترک
قبیلوں میں عثمان کے بڑھتے ہو اثر و رسوخ اور اپنے قبیلے کی فکر بھی کھائی جاتی ہے
جسکی خاطر وہ اپنے سپاہی کے ساتھ تک قبائل اپنے اثر و رسوخ کو کا قائم کرنے
کے لیے منصوبہ تیا ر کر تا ہے اور کاتالانوں ( کرائے قاتلوں ) پر حملہ کرنے کی
منصوبہ بندی کرتا ہے لیکن چند کاتالان کا سردار انسیلمو ایک بار پھر بچ کر نکل
جاتا ہے۔
عثمان پاردی گریگور کے ساتھ ایک منصوبہ تیا ر
کرتاہے اسے بتاتا ہے جس بندے کو تم اپناسب سے قابلے اعتماد دوست سمجھتے ہو دراصل
اسے تمھاری جاں کی کوئی پروا نہیں وہ صرف اس مقدس امانت کے پیچھے جو تمھارے پاس ہے
اور جب اسے وہ چیز مل جائے گی تو اسے تمھاری کوئی پروا نہیں رہے گی ۔ پھر وہ سب
جیسے ترتیب دیا ہوتا ہے اسکے مطابق کرتے ہیں اور پادری کریگور کو حقیقت
معلوم ہو جاتی ہے روگاتوس جسے وہ اپنا سب سے قابل اعتماد دوست سمجھتا تھا اسے
پاردی کی جان کو ئی پروا نہیں او ر وہ عثمان سے کہتا ہے کہ آپ ٹھیک
کہتے تھے۔
اسکے بعد عثمان پادری کو سوگوت لے
کرجاتاہے وہاں لوگوں سے ملاتا ہے پادری گریگوری جب لوگ اپنے درمیان
پاتے ہیں تو بہت خوش ہو جاتے اور انکا استقبال کرتے ہیں۔اسی دوران میہائل کوسس کا
بھیجا گیا جاسوس سوگوت کی ایک عمارت کے چھت سے تیر سے نشانہ بنا کر پاردی پر
قاتلانہ حملہ کرکے اسے ذخمی کر دیتا ہے اور وہاں سے فرار ہو جاتا ہے۔ یہ عثمان کو
مزید پریشان کر دیتا ہے۔
عثمان کے پاس اب کوئی چارہ باقی نہیں
رہتا سوائے اپنے دشمنوں سے انکی زبان میں بات کرنے کی اور وہ اپنی منصوبہ
بندی کرکے جہاں سے روگاتوس کا تجارتی قافلہ جسکی قیادت فیوڈر کر رہا تھا ( جسکا ذکر قسط کے آغاز میں ہوا تھا) پر حملہ کرکے اسے بھاگنے پر
مجبور کر دیتا ہے اور اسکا تعاقب کرکے اسکا سر قلم کر دیتا ہے اور تمام
تجارتی سامان کو اپنے قبضے میں لے لیتا ہے اور بوران سپاہی کو بولتا ہے کہ
فیوڈر کا سر اپنے ساتھ لے چلو۔
آگے کیا لگتا ہےاگلی قسط میں سب دشمن مل کر عثمان کو نقصان پہنچا پائیں گے اور کیا میہائل کوسس کے جس جاسوس نے پاردی پر حملہ کیا ہے وہ پکڑا جائے گا اور کائی قبیلےکی جو قالین بکنے سے رہ گئے تھے میہائل کوسس کی بہن ماری کیا وہ خریدنے پر اپنے بھائ کو آمادہ کر پائے گی۔ کمنٹس میں اپنی رائے ضرور دیں۔
So, friends, I hope you guys liked this review of episode four of Season 3 of Kurulush Osman. I hope this series will continue if you want more good reviews of any other Turkish drama. Keep visiting our website and I will try my best to review and update each episode according to your criteria. Thanksتو دوستوں مجھے اُمید ہے کرولوش عثمان کے سیزن تین کے قسط نمبر چار کو یہ ری ویو آپ لوگوں کو پسندآیا ہوگا امید کرتا ہوں یہ سلسلہ ایسا ہی قائم رہے گا اگر آپ مزید کسی ترکی ڈرامہ کے اسی طرح کے اچھے اچھے ری ویو چاہتے ہیں تو ہماری ویب سائیٹ کا وزٹ کرتے رہیں میری کوشش رہے گی کہ آپ کے معیار کے مطابق ہر قسط کا ری ویو کرکے آپکی خدمت میں پیش کروں۔ شکریہ
Uyanis Buyuk Selcuklu (Great Seljuks) - English & Urdu Subtitles
Post a Comment